اتوار, اپریل ۶, ۲۰۲۵
13.7 C
Srinagar

اننت ناگ میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر:منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے
۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن سری گفوارہ کی ایک ٹیم نے چنار کراسنگ سرہامہ پر ایک ناکے کے دوران ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو روکا جس نے پولیس کو دیکھ کر جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تاہم کھرم سے مرہانہ کی طرف آنے والے موٹر سائیکل زیر نمبر JK11C – 0712 پر سوار اس شخص کو دھر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے اس شخص سے 3 سو گرام بھنگ پائوڈر بر آمد کی گئی جس کو اس نے موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے چھپا رکھا تھا جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت فیضان احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن مرہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن اتر سو نے پڈر پورہ چھترگل میں ایک ناکے کے دوران ایک شخص جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، کو روکا۔

بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے پالی تھین بیگ میں رکھی گئی قریب 250 گرام چرس پائوڈر بر آمد کی گئی جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت گلزار احمد حجام ولد نند حجام ساکن پڈر پورہ چھترگل کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اننت ناگ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img