اتوار, اپریل ۶, ۲۰۲۵
13.7 C
Srinagar

ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہر کام تنظیم نو ایکٹ 2019 کے مطابق انجام دیا جائے:ناصر اسلم وانی

سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ قیادت والی سرکار بھی چاہتی ہے کہ ہر کام تنظیم نو ایکٹ 2019 کے مطابق انجام دیا جائے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ بزنس رولز کے مطابق کام ہونا چاہئے ہم اس کے باہر بات نہیں کرتے ہیں۔موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار یہاں ہفتے کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے بیان کہ میں اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرتا ہوں، کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ہم بھی اپنا دائرہ اختیار جانتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم بھی چاہتے ہیں جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت کام ہو بزنس رولز کے مطابق کام ہو ہم اس سے باہر بات نہیں کرتے ہیں’۔ایک سوال کے جواب میں ناصر اسلم نے کہا کہ میری جانکاری کی مطابق نیشنل کانفرنس کی آج کوئی میٹنگ نہیں ہے۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img