سری نگر: سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر نویوگ ٹنل میں بدھ کی رات ایک ایس آر ٹی سی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 مسافر زخمی ہوگئے۔سرکاری نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر قاضی گنڈ نویوگ ٹنل میں جموں سے سری نگر جا رہی ایک ایس آر ٹی سی بس بدھ کی رات قریب 10 بجے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور فاروق احمد ساکن بڈگام ،سمیت بس میں سوار تمام 17 افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد ٹنل کے آر پار ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے قاضی گنڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 4 کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ شفٹ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹنل سے گاڑی کو ہٹائے جانے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرک تحقیقات شروع کی ہیں۔