پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

حکومت 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے لئے پر عزم:عمر عبداللہ

جموں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکومت لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی شروعات پہلے سب سے زیادہ مستحق لوگوں سے کی جائے گی اور بعد میں اس کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں منگل کو اسمبلی میں پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون کی طرف سے اس معاملے پر اٹھائے گئے سوال کا جواب دینے کے دوران کیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارا مقصد ہے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا وہ ہم کریں کس طرح کریں گے یہ حکومت کا کام ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے ہیں ان سب کو پورا کیا جائے گا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ شروعات میں سب سے زیادہ غریب اور مستحق لوگوں، جس میں اے اے وائی زمرے کے لوگ آتے ہیں، کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی اور اس کے بعد اس کے دائرے کو وسیع کیا جائے گا۔
اس کے بارے میں خدشات ظاہر کئے جانے کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘جو خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ یہ نہیں چلے گا یہ ابھی شروع ہیں ہوا ہے، جب نہیں چلے گا تو اس کو تبدیل کر دیں گے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img