ہفتہ, ستمبر ۶, ۲۰۲۵
22.9 C
Srinagar

خلیفہ راشد سیدنا حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ کی ذات امت میں اتحاد و یکجہتی کی روشن علامت ہیں:میرواعظ کشمیر

سری نگر:میرواعظ کشمیر جناب ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر اسلام اور پیغمبر اسلام کیلئے ان کی لازوال قربانیوں، خدمات، انصاف پروری، بہادری اور ان کے علمی کمالات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیئدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم کعبہ میں ولادت اور آغوش پیغمبرﷺ میں پرورش پانے والے حضرت علی ؓ اسلام قبول کرنے والے اولین افراد میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام اور انسانیت کیلئے وقف کی تھی۔
آستانہ عالیہ دستگیر صاحب سرائے بالا لالچوک میں نماز عصر سے قبل حضرت علی ؑ کی یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس وعظ و تبلیغ سے کے ایک پر شکوہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب میرواعظ نے کہا کہ حضرت علی ؓ کی گہری حکمت اور دانشمندی،اخلاقیات، نظم و نسق اور انسانی فطرت کے بارے میں ان کے بصیرت افروز خطبات پر مشتمل کتاب ”نہج البلاغہ“ ایک علمی شاہکار ہے جس سے ہر دور میں علما، فضلا اور دانشوروں نے فیض اٹھایا ہے
جناب میرواعظ نے کشمیر کی روایتی فرقہ وارانہ اور ملی ہم آہنگی کے ماحول کو مکدر کرنے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مساجد، درسگاہیں ، خانقاہیں اور امام باڑے مسلکی منافرت کے بجائے ، باہمی مسلکی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے بروئے کار لایا جانا چاہئے اور یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری کئی مساجد اور منبر و محراب سے اللہ تبارک و تعالیٰ او ر پیغمبر آخر الزماں ﷺ سے تعلق پیدا کرنے پر زور دینے اور اتحاد و اتفاق کی مشعل کو فروزاں رکھنے کے بجائے مسلکی منافرت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ جو قابل مذمت ہے
اس دوران جب میرواعظ سرائے بالا پہنچے تو مقامی انتظامیہ کے ذمہ داروں اور علاقہ بھر کے عوام خاص طور نوجوانوں نے جناب میرواعظ کا پرتپاک اورو الہانہ استقبال کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img