ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
26.1 C
Srinagar

سانبہ میں نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں ریلوے پل کے نزدیک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح سانبہ کے بری برہمنہ علاقے میں چند مقامی افراد نے ریل پل کے نزدیک ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت راجا ابرار خان ولد عبدالرحمن خان ساکن سارول منجاکوٹ راجوری کے بطور کی ۔قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے حوالے کی گئی ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img