جمعہ, اپریل ۴, ۲۰۲۵
9.5 C
Srinagar

لبنان میں فوجی اہداف پر اسرائیل کی دفاعی افواج کا حملہ

یروشلم: اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس نے لبنان میں فوجی اہداف پر حملہ کیا۔ یہ اطلاع آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں دی ہے۔

آئی ڈی ایف نے کہا، "تھوڑی دیر پہلے، آئی ڈی ایف نے لبنان کے بقعہ علاقے میں زیر زمین دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر مشتمل فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا، ساتھ ہی ساتھ جنوبی لبنان میں راکٹ لانچروں پر مشتمل فوجی سائٹ پر حملہ کیا، جہاں حزب اللہ کی سرگرمی کی نشاندہی کی گئی تھی۔”

آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ اسرائیل کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو اسرائیل اور لبنان نے نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے تحت علاقائی تنازعات کے حل کے لیے امریکہ اور فرانس کی ثالثی میں بالواسطہ بات چیت شروع کی تھی۔

اسرائیلی فوج کو جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے 60 دن بعد 26 جنوری کی صبح تک جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اپنی فوجوں کا انخلا مکمل کرنا تھا۔ تاہم اسرائیل اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا اور بعد ازاں امریکہ نے اسرائیل – لبنان معاہدے میں 18 فروری 2025 تک توسیع کا اعلان کیا لیکن اسرائیلی فوج نے پھر سے اپنی شرائط سے بچنے کی کوشش کی اور لبنانی حدود کے اندر پانچ مقامات پر اپنی موجودگی جاری رکھی

۔دوسری جانب، لبنانی حکام نے جنوبی سرحدوں پر اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کے ساتھ جنگ ​​بندی کی شرائط کی مکمل تعمیل کا اعلان کیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img