وزیراعظم نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا
"خوش آمدید ، #کریو-9! زمین نے آپ کی کمی محسوس کی ۔
ان کی آزمائش، ہمت ، حوصلے اور لامحدود انسانی جذبے کی آشکاررہی ہے ۔ سنیتا ولیمز اور #کرو-9 خلابازوں نے ایک بار پھر ہمیں دکھایا ہے کہ استقامت کے حقیقی معنی کیا ہیں ۔ایک بڑی نامعلوم شئے کے سامنے ان کا غیر متزلزل عزم ہمیشہ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرے گا ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ خلائی تحقیق انسانی صلاحیتوں کی حدود کو آگے بڑھانے ، خواب دیکھنے کی ہمت اور ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے حوصلے سے تعلق رکھتی ہے ۔ سنیتا ولیمز نے ، جو ایک پیش رو اورمثالی شخصیت ہیں ، اپنے پورے کیریئر میں اس جذبے کا نمونہ پیش کیا ہے ۔
ان کی واپسی کے لیے کام کر رہی ناسا کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا، "ہمیں ان تمام لوگوں پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے جنہوں نے ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ انہوں نے یہ دکھایا ہے کہ جب درستگی جذبے سے ملتی ہےاور ٹیکنالوجی استقامت سے ملتی ہے تو کیا ہوتا ہے ۔ "۔
سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور غیر متوقع تاخیر کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں نو ماہ سے زیادہ گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئے ہیں۔
ان کا خلائی جہاز، اسپیس ایکس کا ڈریگن فریڈم کیپسول، بدھ کے روز (3:27) AM پر، ٹلہاسی کے نزدیک فلوریڈا کے ساحل پرکامیابی کے ساتھ نیچے اترا۔