ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

الہیٰ باغ سے حبک نسیم باغ روڈ پر شدید ٹریفک جام

سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ پریشان، متبادل روٹ کا مطالبہ
نیوزڈیسک

سرینگر : سرینگر کے الہیٰ باغ سے حبک نسیم باغ روڈ پر شدید ٹریفک جام نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ خاص طور پر صبح اور دوپہر کے اوقات میں یہ سڑک اسکول بسوں اور دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث مکمل طور پر جام ہو جاتی ہے، جس سے طلبہ اور ملازمین کو بروقت اپنی منزل پر پہنچنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

مقامی شہری غلام محمد نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام لگتا ہے، جس سے ہمیں وقت پر اپنی منزل تک پہنچنے میں سخت پریشانی ہوتی ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ یا تو اس روڈ کو یکطرفہ کر دے یا متبادل راستے کا انتظام کرے۔‘

اسی طرح محمد الطاف نامی طالب علم نے بتایا،’ہماری اسکول بس اکثر ٹریفک میں پھنس جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں تاخیر سے اسکول پہنچنا پڑتا ہے۔ روزانہ لیٹ ہونے کی وجہ سے ہماری تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔‘

یہ مسئلہ اس لیے بھی بڑھ گیا ہے کیونکہ اس روڈ پر کئی تعلیمی ادارے جیسے کہ کشمیر ہارورڈ، آر پی اسکول، گرین ویلی اور کریسنٹ وغیرہ واقع ہیں، جن کی وجہ سے صبح اور چھٹی کے وقت سڑک پر ٹریفک کا دباﺅ شدید ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی مستقل حل نہیں نکالا گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو سڑک کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے مخصوص کیا جائے یا کوئی متبادل راستہ فراہم کیا جائے تاکہ طلبہ اور ملازمین کو مشکلات سے نجات مل سکے۔انتظامیہ سے اس مسئلے پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ عام شہریوں کو ذہنی کوفت سے نجات مل سکے اور ٹریفک کا بہاو¿ بہتر بنایا جا سکے

Popular Categories

spot_imgspot_img