پیر, اگست ۲۵, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

جموں میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

جموں: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو جموں میں متعدد مقامات پر ملی ٹنٹوں کی دراندازی کے ایک کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے۔

حکام نے بتایا کہ جموں میں این آئی اے کی طرف سے ملی ٹنٹوں کی در اندازی کے ایک کیس کے سلسلے میں 10 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس گذشتہ سال کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور جیش محمد (جی ای ایم) سے تعلق رکھنے والے سرگرم دہشت گردوں کی بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ذریعے ہندوستان میں دراندازی کی اطلاع کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img