اتوار, اگست ۲۴, ۲۰۲۵
19.6 C
Srinagar

منوج سنہا کی لداخ کے نوجوانوں کے وفد کے ساتھ بات چیت

جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی راشٹریہ ایکاتمتا یاترا کی پہل کے تحت لداخ یونین ٹریٹری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کی۔
بات چیت کے دوران نوجوانوں نے ملک کے مختلف علاقوں کے اپنے دوروں کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کو شیئر کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی طرف سے لداخ یونین ٹریٹڑی کے نوجوانوں کو ملک کے ثقافتی ورثے، جمہوری اقدار کو سمجھنے، انہیں تعلیمی اور گورننس فریم ورک کے بارے میں تعلیم دینے اور ‘ایک بھارت، بھارت شریشٹھ’ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ان کے کردار کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرنے کے اقدام کی ستائش کی۔
انہوں نے نوجوانوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس دورے کو نوجوانوں کے نقطہ نظر کو وسیع کرنے، ان کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم اور قومی اتحاد کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو ان کے مستقبل کی تعلیمی اور کیریئر کی کوششوں کے لیے قابل قدر بصیرت اور تحریک حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img