منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

گنڈ کنگن میں پر اسرار دھماکہ، سرکاری ملازم زخمی

سری نگر:وسطی ضلع گاندربل کے گنڈ کنگن علاقے میں جمعرات کی صبح وٹنری سینٹر میں ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عارضی ملازم زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گنڈ کنگن میں جمعرات کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب رہائشی مکان کے گراونڈ فلور میں قائم وٹنری سینٹر میں ایک زور دار دھماکہ ہوا

معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کی آواز سنتے ہی آس پاس رہائشی پذیرلوگ جائے موقع پر پہنچے اور وہاں پر زخمی ہوئے عارضی ملازم جس کی شناخت یاسر احمد رینہ کے بطور ہوئی کو ہسپتال منتقل کیا

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عمارت سے آگ نمودار ہوئی ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جمعرات کی صبح دس بجے کے قریب گنڈ کنگن میں رہائشی مکان کے گراونڈفلور میں قائم وٹنری سینٹر میں ایک پر اسرار دھماکہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کی جانب سے گیس سلنڈر دھماکہ ہونے کے بارے میں جب عہدیدار سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ فی الحال اس ضمن میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات شروع کی گئی ہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img