جموں:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں بدھ کی صبح اسنائپر حملے میں ایک فوجی جوان شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی فوجی جوان کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح فوجی جوان نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر معمول کی پیٹرولنگ پر تھے کہ اسی اثنا میں فوجی جوان پرا سنائپر سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی اہلکارکوفوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔فوجی جوان کی شناخت مان کمار بگا کے بطورکی گئی ۔
دریں اثنا نوشہرہ سیکٹر میں ا سنائپر حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔