بدھ, مارچ ۱۲, ۲۰۲۵
10.3 C
Srinagar

عارضی ملازموں کا مسئلہ نوکری سے زیادہ وقار کا مسئلہ بن گیا ہے: وحید پرہ

جموں: پی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے عارضی ملازموں کے ساتھ انصاف کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازموں کا مسئلہ نوکری سے زیادہ اب وقار کا مسئلہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایس آر او 520 کو لاگو کرکے ان کے مطالبوں کو پورا کرے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘بجٹ سے عارضی ملازموں کے لئے امیدیں تھیں ایک لاکھ لوگ ہیں جن کی وجہ سے اہم محکمے چل رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عمل چل رہا جس میں کوشش کی جانی چاہئے کہ ان کے مطالبے پورے کئے جائیں۔
وحید پرہ نے کہا کہ یہ اب صرف نوکریوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ وقار کا معاملہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک لاکھ لوگوں اور ایک لاکھ گھروں کا مسئلہ ہے ان کے ساتھ انصاف کیا جانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس آر او520 کو لاگو کیا جانا چاہئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img