جموں: سری نگر جموں شاہراہ پر شالہ گڑی بانہال میں دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر سری نگر جموں شاہراہ پر شالہ گڑی کے مقام پر ٹیمپو اور آؒلٹو کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انمول پریت سنگھ ولد کمل جیت سنگھ کو مردہ قرار دیا۔
زخمیوں کی پہچان ارشدیپ سنگھ ولد کمل جیت سنگھ ، چرن جیت کور زوجہ کمل جیت سنگھ ، کمل جیت سنگھ ولد بلدیو سنگھ ساکنان امرتسر پنجاب کے بطور کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمیوں کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
