بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے ’خواتین کا عالمی دِن‘ منایا

نئی دہلی/جموں وکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے ’’ہیلو جے اینڈ کے‘‘ اَقدام کے تحت ’عالمی یومِ خواتین‘ کوبڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اِس تقریب کا موضوع ’’ایکسلریٹ ایکشن‘‘ تھا جس میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانے اور خواتین کو بااِختیار بنانے کے عزم کو اُجاگر کیا گیا۔اِس موقعہ پرپرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے کمیشن کے دفتر اور ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کی خدمات اور عزم کو سراہاجن میں سے کئی خواتین نے بذریعہ ورچیول موڈ تقریب میں شرکت کی۔ اُنہوں نے زِندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی حمایت کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں ممتاز مقررین شامل تھے جن میں پروفیسر ایجوکیشن پالیسی نیپا ڈاکٹر منیشا پریَم اور اسسٹنٹ پروفیسر، دہلی یونیورسٹی ڈاکٹر آدِتی پاسوان شامل تھیں۔اُنہوں نے خواتین کی قومی، نسلی، لسانی، ثقافتی اور معاشی شعبوں میں خدمات اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور معاشرتی، اقتصادی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں صنفی مساوات کے لئے اِجتماعی عزم کی اہمیت پر زور دیا۔ اِس موقعہ پر ڈاکٹر ورتیکا نندا، جو ایک جیل اصلاحاتی ماہر اور ایل ایس آرنئی دہلی میں فیکلٹی ممبر ہیں، بھی موجود تھیں۔ اُنہوں نے خواتین قیدیوں کے ساتھ اپنے تجربات پر مبنی متاثر کن داستانوں کا اِشتراک کیا اور ان کی جدوجہد اور ہمت کو اُجاگر کیا۔تقریب کو کامیاب بنانے میں اے آر سی انیل شرما ، منیجر، 5 پی آرسچن اور نوڈل آفیسر، ہیلو جے اینڈ کے شروتی بھردواج کا اہم کردار رہا۔اختتامی کلمات کنسلٹنٹ ڈاکٹر ریکھا جاد نے ادا کئے۔اُنہوں نے ان خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودور کیا۔تقریب کے اِختتام پر لیکچرر وینا شرما نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img