جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
23 C
Srinagar

پٹن میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مرد و زن کا احتجاج

سری نگر:شمالی قصبہ پٹن بلاک کے سنگھ پورہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ وہ گزشتہ 15دنوں سے بجلی سے محروم ہے اور متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز شمالی قصبہ پٹن میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے مین شاہراہ پر آکر دھرنادیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی۔

مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ گزشتہ پندرہ دنوں سے علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ڈی محکمہ کے اعلیٰ حکام کو بھی اس بارے میں جانکاری فراہم کی گئی لیکن لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہے۔
مظاہرین کے مطابق وہ ہر ماہ بجلی فیس بھی ادا کر رہے ہیں لیکن بجلی کا کئی نام ونشان ہی نہیں۔
مین شاہراہ پر دھرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام جائے موقع پر پہنچے۔

پولیس آفیسران نے مظاہرین کویقین دلایا کہ ان کی جائز مانگوں کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا جس کے بعد احتجاج کرنے والے پر امن طورپر منتشر ہوئے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img