بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

میر واعظ عمر فاروق کو صدمہ، والد نسبتی انتقال کرگئے

سری نگر: میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔میر واعظ کشمیرکے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی گذشتہ رات دیر گئے طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔


بیان میں کہا گیا کہ مرحوم کا نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد جامع مسجد سری نگر میں پڑھا جائے گا اور بعد ازاں انہیں کھریو پانپور میں واقع اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔بیان کے مطابق سری نگر کے حیدر پورہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تعزیتی مجلس بر گذار ہوگی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img