ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

نائب وزیرا علیٰ نے راجوری جموں میں شیوراتری کی تقریبات میں شرکت کی

جموں وکشمیر میں اَمن اور خوشحالی کیلئے دعا کی
جموں/نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمارچودھری نے آج راجوری ضلع کے مختلف مقامات پر مختلف تقریبات میں شرکت کی۔اُنہوں نے بھمبلہ میں منعقدہ ایک مرکزی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تہوار خطے کی مشترکہ ثقافت کے لئے ایک مضبوط روایت ہے جس میں تمام کمیونٹیوں کے لوگ صدیوں سے حصہ لیتے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا ،’’ ہم سب کو باہمی بھائی چارے اور اپنی مشترکہ ثقافت اور ہم آہنگی کی روایات کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے جو وقت کی ضرورت ہے۔‘‘ اِس موقعہ پر نائب وزیرا علیٰ نے متعدد عوامی سہولیات کا اِفتتاح بھی کیا۔اُنہوںنے کامیشور مندر اَکھنور میں شیوراتری کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔نائب وزیراعلیٰ نے وہاں عقیدتمندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضروری خدمات کی معیاری عوامی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ متعلقہ افراد کو مطلوبہ ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
اُنہوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنا تعاون دین اور ذاتی مفادات کے مذموم عزائم میں نہ پھنسیں اور منشیات کے اِستعمال کا سہارا نہ لیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img