بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

جے کے سی ایس ایف کا سری نگر کے عازمین حج کے لیے ہوائی کرایہ میں تفاوت پر اظہار تشویش

سری نگر: جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم (جے کے سی ایس ایف) نے بدھ کے روز سری نگر کے عازمین حج کے ہوائی کرایوں میں تفاوت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ مالی بوجھ قرار دیا ہے۔
فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے تمام سفری مقامات کے لئے یکساں قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کو مداخلت کرنے پر زور دیا۔

گذشتہ کچھ برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں حج درخواستوں میں زبردست کمی دیکھی جا رہی ہے اس سال الاٹ کی گئی 7 ہزار 9 سو نشستوں کے مقابلے میں صرف 4 ہزار 1 سو درخواستیں موصول ہوئیں۔ آخری لاٹ میں جموں و کشمیر سے صرف 3 ہزار 6 سو لوگوں نے اس سال کے حج کے لئے رقم ادا کی ہے۔

جے کے سی ایس ایف نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا: ‘سری نگر سے جدہ/مدینہ کا ہوائی کرایہ 1 لاکھ 66 ہزار 8 سو 11 روپیے مقرر کیا گیا ہے جو دہلی سے 92 ہزار 54 روپیے اور ممبئی سے 83 ہزار 1 سو 9 روپیے سے کافی زیادہ ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ یہ تفاوت واضح اور غیر منصفانہ ہے کشمیری زائرین کو اس قدر بھاری رقم ادا کرنے پر کیوں مجبور کیا جا رہا اس کی حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے’

موصوف چیئرمین نے سوال کیا کہ کیا ہوائی کرایہ کا ڈھانچہ یکساں بولی کے عمل کی پیروی کرتا ہے اور سری نگر غیر متناسب طور پر کیوں متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو شہری ہوا بازی کی وزارت، اقلیتی امور کی وزارت اور حج کمیٹی آف انڈیا کے ساتھ اٹھائیں

فورم نے ٹکٹ کی قیمتوں میں علاقائی تفاوت کو ختم کرنے کے لیے بولی لگانے کے نظام پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img