سری نگر: انپسکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے مہا شیو راتری کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔بتادیں کہ ہیرتھ، جس کو مہا شیو راتری کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، چار دنوں پر محیط ہندو مذہب کا ایک مقدس تہوار ہے۔ اس تہوار کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری کے لوگ بھی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ مناتے ہیں۔
ہند مت کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے.آئی جی پی کشمیر نے اس موقع کی مناسبت سے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں مہا شیو راتری کے موقع پر وادی کے لوگوں اور پولیس/سیکورٹی اہلکاروں کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔ان کا کہا:: ‘میں لوگوں کے لئے ایک پر مسرت اور بابرکت تہوار کا خواستگار ہوں’۔
مسٹر بردی نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘امید ہے کہ اس تہوار کےبدولت خطے میں امن، خوشی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی مضبوط ہوگی’۔