منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ڈائریکٹر ڈی آئی پی آر اور ملازمین نے سینئر صحافی نصیر احمد کی موت پر دُکھ کا اظہار کیا

جموں/ڈائریکٹر ڈی آئی پی آر نتیش راجورا نے کولکتہ ٹی وی کے بیورو چیف نصیر احمد جو آج صبح ایک مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، کے انتقال پر گہرے غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ اپنی تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ نصیر منفرد صلاحیت اور ذہانت کے صحافی تھے جن کی صحافت میں شراکت کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا ۔ ڈائریکٹر موصوف نے ان کی روح کے ابدی سکون اور اس مشکل وقت کے دوران سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ دریں اثنا ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) کے ملازمین نے بھی تجربہ کار صحافی نصیر احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ، جنہوں نے کافی وقت تک بیورو چیف ذی نیوز کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔ ملازمین نے نصیر احمد کی صحافتی میدان میں شراکت اور ڈی آئی پی آر کے ساتھ ان کی وابستگی کو یاد کیا ۔ ملازمین نے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے کنبہ کو ڈھارس بندھائی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img