بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

وزیر اعلیٰ نے کنگن میں اکھل پُل کا افتتاح کیا

کہا ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ہو گی

کنگن ( گاندر بل ) /وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے ضلع گاندر بل کے کنگن کے علاقے میں دریائے سندھ پر 82 میٹر لمبی اکھل پُل کا افتتاح کیا ۔ پبلک ورکس ( روڈس اینڈ بلڈنگز ) محکمہ کے ذریعہ 8 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ یہ پُل کنمول اکرھل اور اس سے ملحقہ علاقوں کے متعدد دیہات کو جوڑتا ہے ۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اکھل پُل نقل و حمل میں نمایاں طور پر بہتری لائے گا ، علاقے میں معاشی سرگرمی کو تیز کرے گا اور ضلع کے ہزاروں باشندوں کیلئے معیار زندگی کو بڑھاواملے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پُل ایک اہم ربط کے طور پر کام کرے گا جس سے ترقی کو فروغ ملے گا اور مقامی آبادی کو انتہائی ضروری امداد ملے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پُل علاقے میں دیرینہ رابطے کے عاملات کے حل کی نشاندہی کرتا ہے ۔ مقامی عوامی نمائندوں اور رہائشیوں نے ان کے دیرینہ مطالبے پر توجہ دینے کیلئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا جو اب زیادہ سہولت اور رسائی فراہم کرے گا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کنگن میاں محر علی ، ڈپٹی کمشنر گاندر بل ، ڈی ڈی سی کے ممبر ، چیف انجینئر آر اینڈ بی اور دیگر سینئر سول اور پولیس افسران موجود تھے ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img