منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

ہندوستانی فوجی دستہ جاپان کے ساتھ فوجی مشق ‘دھرم گارڈین’ کے لیے روانہ

ہندوستانی فوجی دستہ جاپان کے ساتھ فوجی مشق 'دھرم گارڈین' کے لیے روانہ

نئی دہلی:120 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کا ایک دستہ ہفتہ کو دو طرفہ فوجی مشق "دھرم گارڈین ” کے لئے جاپان روانہ ہوا۔

وزارت دفاع کی ایک ریلیز کے مطابق، مشق پیر 24 فروری سے 9 مارچ تک ایسٹ فیوجی مینیوور ٹریننگ ایریا میں کی جائے گی۔ یہ دستہ بنیادی طور پر مدراس رجمنٹ کی بٹالین کے فوجیوں پر مشتمل ہے۔

یہ سالانہ فوجی مشق باری باری ایک دوسرے کے یہاں منعقد کی جاتی ہے اور اس بار جاپان میں اس کے چھٹے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آخری "دھرم گارڈین” مشق گزشتہ سال فروری-مارچ میں راجستھان میں ہوئی تھی۔

اس بار جاپانی فوج کی نمائندگی اس کی 34ویں انفنٹری رجمنٹ کے فوجی کریں گے۔ اس مشق کا مقصد اقوام متحدہ کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط کے مطابق شہر کے علاقوں میں جنگ اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دونوں فوجوں کے درمیان بہتر باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

ہندوستانی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے گزشتہ سال 14 سے 17 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کیا تھا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دھرم گارڈین مشق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img