
نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے آج کہا کہ ملک کے جمہوری نظام کو متاثر کرنے کی کوششیں تشویشناک ہیں اور اس طرح کی کوششوں کو جڑ تک جا کر مکمل طور پر تباہ کر دینا چاہیے آج یہاں "گلوبل میڈیٹیشن لیڈرز” کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکڑنے کہا کہ امریکی صدر کا ہندوستان کے جمہوری نظام اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کا انکشاف چونکا دینے والا ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ ملک کا جمہوری عمل متاثر ہوا ہے۔ انتخابی نظام کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس کے لیے خطیر رقم دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوششوں سے نمٹنے کے لیے چانکیہ کی پالیسیوں کو اپنانا چاہیے۔ ہمیں اس کی جڑوں تک پہنچنا چاہیے اور اسے مکمل طور پر ختم کرنا چاہیے۔
مسٹر دھنکڑنے کہا’’ہمیں یہ معلوم کرنا چاہیے کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے اس قسم کی حرکت کی ہے ۔ ہماری جمہوری اقدار کو اتنا بڑا دھچکا لگا۔ ان قوتوں کا مقابلہ کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ ہمیں ان کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی پانچ ہزار سال پرانی ثقافت ہے۔ ہندوستان کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان میں غیر فطری آبادیاتی نقل مکانی اور مذہبی تبدیلی نمایاں ہیں۔ ان کا مقصد کسی نہ کسی طریقے سے ہندوستان پر قبضہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ’’یہ ایک خطرناک مقصد کے ساتھ سازش ہے۔ ہمیں مالی طور پر ترغیب دی جا رہی ہے، جو ہمیں غلام بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔‘‘
یو این آئی ۔ ع خ





