جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے ضلع کولگام میں جل جیون مشن کا تفصیلی جائزہ لیا

سری نگر/مشن ڈائریکٹر، جل جیون مشن (جے جے ایم) خورشید احمد شاہ نے آج ضلع کولگام میں جے جے ایم کی عمل آوری کا بذریعہ ورچیول موڈ جائزہ لیا۔ اُنہیں ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے مختلف جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 143 سکیمیں مختلف مراحل میں ہیں جن میں سے اَب تک 102 سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔ 337 سول ورکس مختص کئے گئے ہیں جن میں کنویں، بور ویل، ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹس، سلو سینڈ فلٹریشن پلانٹس، اوور ہیڈ ٹینک اور پائپ نیٹ ورکس بچھانا شامل ہیں جن میں سے 244 کام مکمل ہوچکے ہیں۔مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے تمام منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران کو سخت موسمی حالات کی وجہ سے رُکے ہوئے کاموں کو نئی تحریک دینے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ تمام سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے فوائد سے مستفید ہو سکیں۔خورشید احمد شاہ نے تمام اَفسران کو ہدایت دی کہ نیشنل جل جیون مشن، مرکزی وزارتِ جل شکتی کی ہدایات کے مطابق رِپورٹ شدہ دیہاتوں کی ’’ہر گھر سرٹیفکیشن’’کا عمل 10 دن کے اندر مکمل کیا جائے۔ میٹنگ میں ضلعی جل شکتی محکمے کے اعلیٰ اَفسران، کنسلٹنٹ جے جے ایم، پروجیکٹ منیجر ڈِی پی ایم یو کے علاوہ تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ایجنسی (ٹی پی آئی اے) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img