جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

دہلی بھگدڑ پر ریلوے وزیر کو مستعفی ہونا چاہئے : پرکاش کرات

جموں:سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈر اور پارٹی کارڈنیٹر پرکاش کرات نے پیر کے روز کہاکہ جموں وکشمیر کو جلدازجلد سٹیٹ ہڈ کا درجہ واپس ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ دہلی بھگدڑ پر مرکزی ریلوے وزیر کو فوری طورپر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہئے۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا گیا کہ انہیں سٹیٹ ہڈ کا درجہ واپس ملے گا لیکن ابھی تک یہ وعدہ وفا نہیں ہو سکا ۔

پرکاش کرات نے کہاکہ سی پی آئی ایم کی یہ مانگ ہے کہ فوری طورپرریاستی درجے کو بحال کیا جائے۔

مہا کمبھ اور دہلی بھگدڑ میں عام شہریوں کی جانیں ضائع ہونے پر سی پی آئی ایم کے لیڈر نے کہاکہ انتظامات ناکافی ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ دہلی بھگدڑ پر ریلوے وزیر کو فوری طورپراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

وزیر اعظم مودی کے امریکہ دورے پر سی پی آئی ایم کے لیڈر نے کہاکہ ہم سمجھتے تھے کہ نریندر مودی کے دورے سے امریکہ کی پالیسی میں تبدیلی آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ ہمارے لوگوں کو ہتھکڑیاں پہنا کرمجرموں کی طرح واپس بھیجا جارہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img