لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ جموں ہوائی اڈے پر عزت مآب نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر کا استقبال کرتے ہوئے مسرت ہوئی’وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا: ‘ شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ میں عزت مآب نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہوئی جہاں میں یونیورسٹی کے 10 ویں کنووکیشن میں شرکت کر رہا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے جدت اور سیکھنے کے جذبے کا مشاہدہ کرنے کا منتظر ہیں’ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر کا مستقبل ان کی قابلیت اور عزم سے روشن ہے’۔معلوم ہوا ہے کہ نائب صدر جمہوریہ اس یک روزہ دورے کے دوران شری ماتا ویشنو دیوی اور بھیرون مندر میں پوجا بھی کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر یک روزہ دورے پر جموں پہنچے