منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

مودی اور امت شاہ نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے 2019 میں پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں لکھا، "سال 2019 میں پلوامہ میں جان گنوانے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت۔ آنے والی نسلیں ملک کے لیے ان کی قربانی اور لگن کو کبھی فراموش نہیں کریں گی۔ ”
وزیر داخلہ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا، "سال 2019 میں آج کے دن پلوامہ میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو ملک کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ دہشت گردی پوری انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے اور اس کے خلاف پوری دنیا متحدہو چکی ہے۔ چاہے سرجیکل اسٹرائیک ہو یا ایئر اسٹرائیک، مودی حکومت دہشت گردوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی کی مہم چلاکر انہیں مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img