ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

اکھنور آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

جموں:جموں کے اکھنور سیکٹر میں آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہوئے دو جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔
دفاعی ترجمان کے مطابق وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ جنرل نوین سچدیوا نے تعزیتی گلباری تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے کہاکہ شہید فوجی کیپٹن کرم جیت سنگھ بخشی ساکن جارکھنڈ رانچی اور نائیک مکیش سنگھ منہاس ساکن سانبہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔
ان کے مطابق جموں کے آئی اے ایف سینٹر پر منعقدہ تعزیتی گلباری تقریب میں فوج کے سینئر آفیسران نے شرکت کی اور بعد ازاں دونوں کی جسد خاکی کو اپنے اپنے آبائی علاقوں کی اور روانہ کیا گیا۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے ترنگے سے لپٹے شہید اہلکاروں کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
اس موقع پر پولیس، سیول آفیسران، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین ، انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بھیم سنگھ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ منگل کی سہ پہر اکھنور سیکٹر میں ایک زور دار آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی کیپٹن سمیت دو جوان جاں بحق ہوئے۔
موصوف ترجمان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے کے بعد فوج نے بڑے پیمانے پر علاقے میں آپریشن شروع کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کیپٹن بخشی اور نائیک منہاس دونوں کی شادی اپریل کے مہینے میں طے پائی تھی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img