جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
27.8 C
Srinagar

التجا مفتی کے دو پی ایس اوز کو معطل کر دیا گیا: محبوبہ مفتی

سری نگر:پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور پارٹی لیڈر التجا مفتی کے دو ذاتی محافظوں کو بغیر کسی غلطی کے معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ یہ کارروائی ایک غیر منصفانہ عمل ہے’
۔
سابق وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیں۔انہوں نے کہا: ‘یہ انتہائی ستم ظریفی اور غیر منصفانہ ہے کہ التجا کے دو پی ایس اوز کو ان کی کسی غلطی کے بغیر معطل کر دیا گیا ہے، انہیں صرف اس لیے سزا دی گئی کہ التجا ایک مجرم کی طرح اپنے گھر تک محدود رہنے کے باوجود کٹھوعہ پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ دریں اثنا سوپور میں وسیم میر یا بلاور میں مکھن دین کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے

محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس حکومت پر ذمہ داروں سے چشم پوشی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا: ‘حکمران نیشنل کانفرنس حکومت، جو عوام کے لیے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی، خاموش مبصر بنی ہوئی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ اس طرح وہ (حکومت) نہ صرف اپنی ذمہ داری سے کنارہ کشی کر رہی ہے بلکہ اس طرح کے ان غیر منصفانہ اور غیر معمولی اقدامات کو بھی معمول بنا رہی ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img