بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

کمشنر سیکرٹری کلچر نے کلا کیندر جموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

جموں/کمشنرسیکرٹری کلچر کے رمیش کمار نے آج کلا کیندر کے کام کاج کا جائزہ لیا اور اس کے مقاصد او راہداف کے مطابق اس کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لئے کلا کیندر کو بہترین مرکز بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔میٹنگ میں سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈلنگویجز ہریندر کور، سپیشل سیکرٹریز محکمہ ثقافت تریشلا کماری کنڈل اور ملک زادہ شیراز احمد ،سیکرٹری کلا کینچر سوسائٹی ڈاکٹر جاوید راہی ،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیوز ، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر سنگیتا شرما اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔دورانِ میٹنگ کے ۔رمیش کمار نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ عمارت کے مختلف حصوں کی لینڈ سکیپنگ، تزئین و آرائش ، مرمت اور خوبصورتی پر توجہ مرکوز کریںتاکہ اس کی جمالیاتی اور عملی اہمیت کو بڑھایا جاسکے۔کمشنر سیکرٹری کو کلا کیندر کی جانب سے آرٹ اور ثقافت کے فروغ اوو تحفظ کے لئے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔کمشنر سیکرٹری کو علاقے میں آرٹ اور ثقافت کے فروغ اور تحفظ کے لئے کلا کیندر کی طرف سے منعقد کی جانے والی مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اُنہوں نے اِدارے کی مختلف گیلریوں کا بھی معائینہ کیا اور جموں و کشمیر کے متنوع ثقافتی ورثے کونمایاں کرنے میں عملے اور فنکاروں کی لگن کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے آنے والی نسلوں کے لئے روایتی فنوںکے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا تاکہ آئندہ نسلیں ان سے مستفید ہوسکیں۔
کے۔ رمیش کمار نے ثقافتی اِداروں کو مضبوط بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ کلا کیندر اور کلچر ل اکیڈیمی کے زیر انتظام علاقے میں فنکارانہ مہارت کوفروغ دینے کے لئے پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں۔
اِس سے قبل سیکرٹری کلا کیندر سوسائٹی ڈاکٹر جاوید راہینے اِدارے کے کام کاج کا جائزہ پیش کرتے ہوئے جموں خطے کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے بتایا کہ کلا کیندر سوسائٹی نے 2024 ءمیں 37 نمائشوں اور ورکشاپوں کا اِنعقاد کیا ہے جن میں قومی اور بین الاقوامی سطح کی تقریبات بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا ،کمشنر سیکرٹری نے رائٹرز کلب جموں میں کلچرل اکیڈیمی کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران اُنہیں بتایا گیا کہ اکیڈمی نے 2024 ءمیں 196 بڑے ایونٹوں کا اِنعقاد کیا ہے جس میںزائد اَز 7,000 مصنفین اور فنکاروں نے شرکت کی اور لاکھوں اَفراد نے ان تقریبات میں دِلچسپی لی۔ اِس کے علاوہ اکیڈمی نے حال ہی میں آرٹ، ثقافت اور زبانوں کو فروغ دینے کے مقصد سے 31 نئی سکیمیں متعارف کی ہیں۔
بعدمیںکمشنر سیکرٹری کلچر کے۔ رمیش کمار نے ابھینو تھیٹر، کے ایل سہگل ہال اور کلچرل اکیڈیمی کی دیگر عمارتوں کا دورہ کیا تاکہ ان کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا جاسکے اور مزید بہتری کے اِمکانات تلاش کئے جاسکیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img