بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

دہلی اسمبلی انتخابات : 1:00 بجے تک 33.31 فیصد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات . 2025 کے لیے بدھ کی صبح 7 بجے سے ووٹنگ جاری ہے اور دوپہر 1 بجے تک اوسطاً 33.31 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ نئی حکومت کی تشکیل کتے سلسلے میں دارالحکومت کے ووٹروں میں کافی جوش و خروش ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔


قومی راجدھانی میں مجموعی طور پر صبح سے ہی پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔ کالکاجی اسمبلی حلقہ کے ماڑی پور میں ایک پولنگ بوتھ پر وی وی پی اے ٹی میں خرابی کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل تقریباً 15 منٹ تک روک دیا گیا۔ کالکاجی اسمبلی سیٹ سے کانگریس کی امیدوار الکا لامبا نے اس پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سیلم پور میں مسلم خواتین پر برقعہ پہن کر جعلی ووٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ اس معامللے پر بی جے پی کے کارکنوں نے ہنگامہ کیا۔ اس کے علاوہ ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی اور اوکھلا اسمبلی سے امیدوار امانت اللہ خان کے خلاف جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دوپہر ایک بجے تک ضلع کے لحاظ سے سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ شمال مشرقی دہلی میں 39.51 فیصد رہا، جب کہ وسطی دہلی میں 27.74 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالا۔ ضلع وار ووٹنگ کا تناسب اس طرح رہا:

ضلع…………………………… ووٹنگ فیصد (اوسط)

وسطی دہلی …………….27.74 فیصد

مشرقی دہلی …………………………… 33.66 فیصد

نئی دہلی…………. 29.89 فیصد

شمالی دہلی …………………………..32.44 فیصد

شمال مشرقی دہلی ……………..39.51 فیصد

شمال مغربی دہلی …………33.17 فیصد

شاہدرہ……………………………35.81 فیصد

جنوبی دہلی …………….32.67 فیصد

جنوب مشرقی دہلی …………….32.27 فیصد

جنوب مغربی دہلی …………35.44 فیصد

مغربی دہلی …………….30.87 فیصد

قومی دارالحکومت میں پہلے چھ گھنٹوں میں مصطفی آباد سیٹ پر سب سے زیادہ 43.00 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ قرول باغ سیٹ پر سب سے کم ٹرن آؤٹ 25.01 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ آج ملک کی دو ریاستوں میں دو اسمبلی سیٹوں کے ضمنی کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ تمل ناڈو کے ایروڈ (مشرق) میں دوپہر ایک بجے تک 42.41 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ وہیں، اتر پردیش کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر 44.59 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img