نئی دہلی:حکومت نے مالی سال 2025-26 کے مرکزی بجٹ میں کئی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی کم کر دی ہے، جس کی وجہ سے بجٹ کی دفعات نافذ ہونے کے بعد یہ اشیاء سستی ہوجائیں گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں عام بجٹ پیش کرتے ہوئے الیکٹرانکس سامان، 36 جان بچانے والی ادویات، کینسر کی دوائیں، الیکٹرک گاڑیوں کے بجٹ کا اعلان کیا۔
موبائل فون، موبائل بیٹریاں، فش پیسٹ، چمڑے کی مصنوعات اور ایل ای ڈی ٹی وی وغیرہ پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ چیزیں سستی ہونے کا قوی امکان ہے۔
اس کے علاوہ کوبالٹ، لیتھیم آئن بیٹریز، زنک اور کچھ دیگر معدنیات پر بھی درآمدی ڈیوٹی کم کی جائے گی۔
بجٹ میں فلیٹ پینل ڈسپلے اور ٹی وی ڈسپلے اور فیبرک پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافے کی وجہ سے ان کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
