بدھ, فروری ۱۹, ۲۰۲۵
6.7 C
Srinagar

یوم جمہویہ 2025: منوج سنہا کی پولیس اہلکاروں کو اعزازات سے نوازنے پر مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر پولیس کے ان افسروں اور اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے جنہیں یوم جمہوریہ 20025 کے موقع پر بہادری کے تمغوں سے نوازا گیا۔بتادیں کہ یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر جموں و کشمیر کے کل 27 اہلکاروں کو ان کی مثالی خدمات اور بہادری کے لئے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
ان اعزازات میں سے 15 بہادری کے تمغے، 2 صدر جمہوریہ کے تمغے اور 10 عمدہ خدمات کے تمغے شامل ہیں۔منوج سنہا نے ہفتے کو اعزازات سے نوازے جانے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ‘ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ میں جموں و کشمیر پولیس کے ان اہلکاروں اور افسروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر تمغہ برائے بہادری، صدر کا تمغہ برائے امتیازی خدمات اور تمغہ برائے امتیازی خدمات سے نوازا گیا ہے’۔۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس کے ان اہلکاروں کو بھی مبارکباد پیش کی جنہیں یوم جمہوریہ 2025 پر شاندار خدمات کے لیے تمغوں سے نوازا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img