سری نگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کی جگہوں پر کثیر سطحی حفاظتی انتطامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے ان تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
آئی جی پی کشمیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لئے موثر حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘یوم جمہوریہ کی تقریبات کی جگہوں پرٹکنالوجی کی مدد سے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات پورے کشمیر میں کئے گئے ہیں’۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان تقریبات میں شرکت کریں۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر بردی نے کہا: ‘پولیس کے اپپنے ایس او پیز ہوتے ہیں اور جن کا ریکارڈ ٹھیک نہیں ہوتا ہے ان کی نگرانی ہوتی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی ہوتی ہے’۔انہوں نے کہا کہ جو عادی مجرم ہوتے ہیں وہ قانون کی نظروں سے نہیں بچتے ہیں اور پولیس کو جو ان پپٹس موصول ہوتے ہیں ان پر فوری کارروائی انجام دی جاتی ہے۔