ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی پر پاکستانی ڈرون کی نقل وحرکت

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرمشتبہ ڈرون کی نقل و حمل دیکھی گئی اور فوج نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ واپس جانے پر مجبور ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ میں ایل او سی کے مینڈھر سیکٹر میں درمیانی شب ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی ۔انہوں نے کہا کہ فوج نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد یہ ڈرون واپس جانے پر مجبور ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق فوج نے گزشتہ سال 12 فروری کو مینڈھر سیکٹر میں ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کرکے اس کو واپس جانے پر مجبور کر دیا تھا۔
حکام کا ماننا ہے کہ پاکستان ڈورنز کا استعمال کرکے جموں وکشمیر میں ہتھیار اور منشیات بھیجتا ہے۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے سرحد پر ڈورن نظر آنے کی اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپیے نقدی انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img