جموں:جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعے کی صبح کٹھوعہ کے بلاور علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس اور بی ایس ایف نے مشترکہ طورپر ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بلاور علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن لانچ کیا۔انہوں نے کہاکہ مشتبہ ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر سراغ رساں کتوں اور ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
