جمعہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر سے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو پایا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خاتمے کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سب کچھ بدل گیا ہے اور اب لوگ پر امن ماحول میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار ایل جی نے سونہ مرگ ٹنل کا افتتاح کرنے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں حالات اب معمول پر آچکے ہیں اور لوگ بھی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا :’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا خاتمہ ہوا ہے ‘انہوں مزید بتایا کہ پی ایم مودی نے واقعی میں جموں وکشمیر کو ایک حقیقی جنت میں تبدیل کرکے یہاں کے لوگوں کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں اس وقت امن، ترقی اور خوشحالی کا دور ہے اور اس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
منوج سنہا نے کہا :’ پی ایم مودی کی وجہ سے ہی نئے جموں وکشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوااور ہر شعبہ اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سونہ مرگ ٹنل پر بات کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ اس ٹنل کی وساطت سے اب سیاحتی شعبے کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار بھی مل پائے گا۔ان کے مطابق زڈ مورہ ٹنل کے سبب اب سونہ مرگ میں سال بھر سیاح سیر وتفریح پر آئیں گے جس سے یہاں کے مقامی لوگوں کو بھی فائدہ ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جموں وکشمیر میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپیہ روڈ پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ سال 2024میں کل ملا کر 2کروڑ 35لاکھ سیاح وارد جموں وکشمیر ہوئے اور امسال اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں آج جموں وکشمیر کو دہشت گردی کے بجائے سیاحتی کے مرکز کے طورپر دیکھا جارہا ہے ۔انہوں نے گزشتہ سال زڈ مورہ ٹنل پر ہوئے حملے میں جاں بحق ہوئے افراد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img