بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

وزیر اعظم ہمارے ریاستی درجے کے مطالبے سے پہلے ہی باخبر ہیں: ناصر اسلم وانی

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کو کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی لوگوں اور سیاحت سے جڑ افراد کی دیرینہ مانگ تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ سرنگ سونہ مرگ کو ملک میں اسکیئنگ کے اہم مقامات میں سے ایک میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز سونہ مرگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘سیاح اس جگہ کے کافی مدت سے انتظار میں تھے، اس ٹنل سے سونہ مرگ ایک ہمہ موسمی سیاحتی مقام بن جائے گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہاں کی ڈھلوانیں بہت اچھی ہیں اور اس علاقے کو سکی ریزورٹ کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ زوجیلا کی سڑک کھلنے کے بعد پورا علاقہ منسلک ہوجائے گا۔

مسٹر اسلم نے کہا کہ بہتر رابطے سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس ٹنل سے ترقی میں بہتری آئے گی اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو گا۔وزیر اعظم کی طرف سے ریاستی درجے کی بحالی ممکنہ اعلان کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم وزیر اعظم ہمارے اس مطالبے سے پہلے ہی باخبر ہیں بلکہ انہوں نے اس کی بحالی کا وعدہ پارلیمنٹ میں کیا ہے’۔

سونہ مرگ میں سرمائی کھیل سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘ اس علاقے کی قدرتی ڈھلوانیں اسکیئنگ اور دیگر موسم سرما کے لیے بہترین موقع فراہم کرتی ہہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img