اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

ستیش شرما نے مرکزی وزیر سربا نند سونووال سے ملاقات کی

انلینڈ واٹر ویز ، اربن واٹر ٹرانسپورٹیشن سے متعلق مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا

آسام /ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگ کے وزیر ستیش شرما نے بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کے مرکزی وزیر سربا نند سونووال سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں انلینڈ واٹر ویز اور اربن واٹر ٹرانسپورٹیشن کی ترقی کے سلسلے میں مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔
شروع میں وزیر نے آبی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور انلینڈ واٹر ویز سے متعلق خصوصی پروجیکٹوں کا اعلان کرنے پر اظہار تشکر کیا جن میں دریائے جہلم میں ریور کروز ٹورازم کیلئے جیٹیز ، مناسب نیوی گیشن کیلئے چھتہ بل وئیر کی مرمت اور دریائے چناب ، جہلم اور راوی کو اپریشنل کرنا شامل ہے ۔
بات چیت کے دوران وزیر نے بندر گاہوں کی وزارت ، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا ( آئی ڈبلیو اے آئی ) کے تحت جموں و کشمیر میں آبی گذرگاہوں /آبی ذخائیر کی ترقی کی بے پناہ صلاحیت پر زور دیا ۔
ستیش شرما نے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بعض علاقوں میں آبی گذر گاہوں کی نقل و حمل کیلئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے ، تحقیق کیلئے جموں و کشمیر میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام ، صلاحیت سازی اور تربیت ، جموں و کشمیر میں آئی ڈبلیو اے آئی کے علاقائی /ذیلی دفتر کے قیام کے اعلان کی بھی درخواست کی ۔
تفصیلی بات چیت کے دوران مرکزی وزیر نے وزارت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مستقبل قریب میں اور بھی بہت سے منصوبے آ رہے ہیں جو جموں و کشمیر میں ان لینڈ واٹر ویز کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی اور فروغ دیں گے ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img