جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

لوگوں کی توقعات پر پورا اترا جائے گا:شمیمہ فردوس

سری نگر: نیشنل کانفرنس کی خاتون لیڈر اور رکن اسمبلی شمیمہ فردوس نے لوگوں کے دیرنہ مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان گذشتہ دس برسوں سے بے روزگار ہیں۔موصوف خاتون لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترا جائے گا یہی وجہ ہے کہ سردی ہو یا برف باری ہو ہم لوگوں کے درمیان پہنچ جاتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کا مسئلہ در پیش ہے پچھلے دس بارہ برسوں سے وہ بے روزگار ہیں جبکہ ملک کے باقی حصوں سے لوگوں کو یہاں ایڈ جسٹ کیا جاتا ہے’۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ اس بات کو دیکھ رہے ہیں اور نوجوانوں کو ان کے حقوق دئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور ان کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو در پیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘ایم ٹیک، بی ٹیک، پی ایچ ڈی اسکلرز میرے پاس نوکریوں کے لئے آتے ہیں، یہاں تک کہ ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے مجھے بتایا کہ میں روزی روٹی کمانے کے لئے آٹو چلاتا ہوں’۔اپنے حلقہ اسمبلی میں سپورٹس سہولیات کو اجاگر کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ 15 ایکڑ پر مشتمل اسٹیڈیم، جو پہلے فوج کے قبضے میں تھا، اب بھی غیر استعمال شدہ ہے’۔انہوں نے کہا: ‘نوجوانوں نے بارہا ہم سے رابطہ کیا اور سٹیڈیم کی مانگ کی ہمارے پاس زمین دستیاب ہے اور متعلقہ محکمہ پہلے ہی اس پر کام کر رہا ہے’۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگوں کو جلد ہی ایک سٹیڈیم اور کمیونٹی ہال فراہم کیا جائے گا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img