اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا لائن آف کنٹرول  کا دورہ

جموں:فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل افیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے راجوری اور نوشہرہ سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ کور کمانڈر کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔

وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے راجوری اور نوشہرہ سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تازہ سیکورٹی صورتحال اوور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔

انہوں نے کہا کہ جی او سی نے تمام رینکوں کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

جی او سی نے فوجیوں کی مستقل چوکسی اور ڈیوٹی کے لیے ان کی لگن کی سراہنا کی اور تمام رینک کو ہر آپریشن میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ جاری رکھنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی’۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر کو راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف جاری آپریشنز کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی

Popular Categories

spot_imgspot_img