جموں:جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں پاک مقیم ملی ٹینٹ ہینڈلر کی جائیداد کو قرق کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجدانی راجوری کے رہنے والے پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ ہینڈلر کی دو کنال ایک مرلہ اراضی کو اٹیچ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر زیر نمبر18/2011کے تحت مذکورہ دہشت گرڈ ہینڈلر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت مجاز کے حکم کی تعمیل میں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں جائیداد کو اٹیچ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سلامتی اداروں نے جموں صوبے میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔
سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں دہشت گرد ی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی خاطر اس طرف کا اقدام ناگزیر بن گیا تھا۔