جموں/کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے آج یہاں آئی آئی ٹی جموں کیمپس میں دو روزہ صلاحیت ساز پروگرام کا اِفتتاح کیا۔تربیتی پروگرام میں فنکشنل منیجر، پروجیکٹ منیجر اور اِنڈسٹریل پروموشن آفیسرز رینک کے 40 افسران نے شرکت کی۔تربیتی سیشن کا آغاز ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں ڈاکٹر ارون منہاس کے اِستقبالیہ خطاب سے ہوا اور اِس کے بعد کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت نے اِفتتاحی تقریر کی۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد محکمہ کے افسران کو جدید صنعتی ماحولیاتی نظام سے متعلق مختلف موضوعات بشمول پالیسی عمل آوری کی حکمت عملی اور جنریٹیو اے آئیز سمیت ٹیکنالوجیوں کی مداخلت کا احاطہ کرتے ہوئے جامع علم و معلومات فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا،”یہ پروگرام تنقیدی سوچ کی مہارتوںمیں اِضافہ کرے گا اور کام کی جگہ پر سازگار کام کا ماحول لانے کے لئے تناو¿ کے انتظام کی تکنیک فراہم کرے گا۔“اُنہوں نے صلاحیت سازی کی مشقوں کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور شرکا¿ پر زور دیا کہ وہ ابھرتی ہوئی طلب اور کام کے ماحول سے نمٹنے کے لئے اپنی موجودہ مہارتوں کو اَپ گریڈ کریں۔ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں ڈاکٹر منوج سنگھ گور نے بھی شرکا¿ سے خطاب کیا اور ان سے کہا کہ وہ مقررین کے ساتھ بات چیت میں شامل ہوں اور پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔سخت تربیتی سیشن کو نظریاتی اور کیس سٹیڈی پر مبنی عملی مشقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو افسران کو ان کی ذمہ داریوں کو انجام دینے میں تجزیاتی طریقہ کار کو بروئے کار لانے میں روشناس کریں گے۔اسسٹنٹ پروفیسر آئی آئی ٹی جموں کے شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنس ڈاکٹر امیتاش اوجھا کی سربراہی میں میزبان ٹیم، ممتاز مقررین اور تعلیمی اور صنعتی علم رکھنے والے ایس ایم ایز مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال میں اپنا حصہ اَدا کریں گے ۔پروگرام میں شرکا¿ کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹر (ایم اینڈ پی)، جوائنٹ ڈائریکٹر (دیولپمنٹ)، چیف اکاونٹس آفیسر صنعت و حرفت، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور آئی آئی ٹی جموں کے اساتذہ بھی موجود تھے۔اِفتتاحی سیشن کے اِختتام پر اسسٹنٹ پروفیسر آئی آئی ٹی جموں مس گریمانے شکریہ کی تحریک پیش کی۔