اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی طرف سے اجمیر شریف میں چادر چڑھائی گئی

سری نگر:سلطان ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی (رح)کے 813 ویں عرس مبارک کے موقع پر آج اُن کے روزہ مبارک واقع اجمیر شریف میں صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے پارٹی کے صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکت احمد میر اور درگاہ حضرت بل کے امام و خطیب الحاج ڈاکٹر کمال الدین فاروقی نے دو چادریں چڑھائیں ۔اس موقعے پر سجادہ نشین الحاج سید فخر المعین بھی موجو دتھے۔
اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، فتح و نصرت اور اُمت مسلمہ کی خوشحالی کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے لوگوں کی خوشحالی، امن و امان اور بھائی چارہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
ایڈووکیٹ شوکت احمد میر نے اس موقعے پر کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی(رح) کی تعلیمات محبت، ہمدردی اور اتحاد کا مظہر ہیں اور پوری عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اس وقت، یہ ضروری ہے کہ ہم تمام برادریوں کے درمیان ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لئے ان کے پیغام کو قبول کریں اور اس کی تبلیغ کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img