منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

لوگوں کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا ہے :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں:جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے براہ راست ریل رابطے کی وجہ سے جموں صوبے کے لوگوں کو معاشی طورپر فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے کہاکہ اس ریلوے لنک کی بدولت سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقعے بھی پیدا ہونگے۔ان باتو کا اظہار وزیر اعلیٰ نے جموں میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ آج جموں وکشمیر کے لئے تاریخی لمحہ ہے یہاں کے لوگوں طویل عرصے سے اس کا مطالبہ کر رہے تھے اور آج یہ خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوا۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ کشمیر کو ملک کی مختلف ریاستوں کے ساتھ جوڑنے کی وجہ سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہونگے بلکہ اس سے جموں کے عام شہریوں کو فائدہ پہنچنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ نئی کنیکٹیوٹی سے جموں کی معیشت بھی مضبوط ہوگی اور ہم اس بات کق یقینی بنائیں گے کہ جموں کے لوگوں کو اس کے ثمرات مل سکے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس ریلوے پروجیکٹ کی وجہ سے اب جموں میں کنٹرول اور کوارڈنیشن نظام قائم ہے جس سے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں مل پائیں گی۔ریلوے پروجیکٹ سے معیشت کو فروغ ملنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ موجودہ سرکار لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر کاربند ہے۔
بتادیں کہ پٹھان کوٹ – جموں – ادھم پور – سرینگر – بارہمولہ ، بھوگ پور سروال – پٹھان کوٹ ، بٹالہ – پٹھان کوٹ اور پٹھان کوٹ سے جوگندر نگر سیکشن پر مشتمل 742.1 کلومیٹر کے جموں ریلوے ڈویڑن کے قیام سے جموں و کشمیر اور آس پاس کے علاقوں کو نمایاں فائدہ ہوگا ، جس سے لوگوں کی دیرینہ امنگوں کو پورا کیا جاسکے گا اور ہندوستان کے دیگر حصوں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنایا جاسکے گا۔
اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوگی، سیاحت کو فروغ ملے گا اور خطے کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی ہوگی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img