سری نگر: وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح بھی گہری دھند چھائی رہنے سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے اور جہاں ایک طرف سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن میں خلل واقع ہوئی وہیں زمینی ٹرانسپورٹ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے ہفتے کی صبح سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور صبح کی تمام پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ایئرلائنز نے اپنی صبح کے آپریشنز کو اس وقت تک ری شیڈول کر دیا ہے جب تک کہ مرئیت بہتر نہیں ہو جاتی۔
بتادیں کہ سری نگر کے ہوائی اڈے پر لگاتار دوسرے روز دھند کی وجہ سے فلائٹ آریشن میں خلل واقع ہوئی ہے۔
جمعہ کو بھی صبح کی پروازیں گہری دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔
وادی میں ہفتے کی صبح گھنی دھند کی وجہ سے زمینی ٹرانسپورٹ میں بھی خلل واقع ہوئی۔
ڈرائیو حضرات کو گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس آن کرکے گاڑیاں چلانا پڑیں اور فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئے لوگوں کو مسجد جاانے کے لئے بھی روشنی کا استعمال کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں ہفتے کی دو پہر تک دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔