نئی دہلی:لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے نئے سال 2025 کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے مسٹر برلا نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہا ہے؛ "میرے پیارے ہم وطنو نئے سال 2025 کے لیے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات خدا کرے نیا سال آپ کی اور آپ کے چاہنے والوں کی زندگی میں نئی خوشیاں اور نیا جوش لائے۔ یہ میری آرزو ہے۔
اس سال ہم ملک بھر میں دستوری تہوار بھی منا رہے ہیں۔ اس لیے اس بار آئین کا مطالعہ کرنے کا ضرور عہد کریں ۔ ہندوستان کے آئین کو پڑھیں، اس کے نظریات اور اقدار کو سمجھیں اور انہیں زندگی میں نافذ کریں۔
نئے سال میں ہم اپنی ترقی کے لیے جو بھی منصوبہ بنائیں، ہمیں اپنی قوم کی ترقی پر غور کرنا چاہیے۔
اگر پچھلے سال کا کوئی عہد پورا نہ ہوسکے تو مایوس ہونے کی بجائے دوبارہ کوشش کریں۔
یہ نیا سال آپ سب کی زندگیوں میں امن، خوشی اور خوشحالی لائے، آپ سب کو اچھی صحت عطا فرمائے، میں ایک بار پھر آپ سب کو نئے سال کی بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
جئے ہند۔‘‘