اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

وزارت دفاع نے آبدوزوں، ٹارپیڈو آلات کے لیے 2867 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے

نئی دہلی: وزارت دفاع نے ڈی آر ڈی او-اے آئی پی سسٹم کے لیے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (اے آئی پی) پلگ کی تیاری اور ہندوستانی آبدوزوں کے انضمام اور کلوری زمرے کے آبدوزوں پر الیکٹرانک ہیوی ویٹ ٹارپیڈو (ای ایچ ڈبلیو ٹی) پر اس کے انضمام کے لیے تقریباً 2,867 روپے کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
وزارت دفاع نے آج کہا کہ دونوں معاہدوں پر یہاں دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔اے آئی پی پلگ کی تیاری اور انضمام کا ٹھیکہ تقریباً 1,990 کروڑ روپے کی لاگت سے منزاگون ڈک شپ بلڈرس لمٹیڈ ، ممبئی کو دیا گیا تھا، جبکہ ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیار کیے جانے والے ای اییچ ڈبلیو ٹی کے انضمام کا تقریباً 877 کروڑ روپے کا ٹھیکہ نیول گروپ، فرانس کو دیا گیا تھا۔ اے آئی پی ٹیکنالوجی ڈی آر ڈی او کے ذریعہ مقامی طور پر تیار کی جارہی ہے۔ اے آئی پی ۔ پلگ کی تیاری اور اس کے انضمام سے متعلق پروجیکٹ روایتی آبدوزوں کی طاقت میں اضافہ کرے گا اور ‘آتم نربھر بھارت’ کی پہل میں نمایاں تعاون کرے گا۔ اس سے تقریباً تین لاکھ افراد کے لئے روزگار پیدا ہوگا۔ ای ایچ ڈبلیو ٹی کا انضمام ہندوستانی بحریہ، ڈی آر ڈی او اور نیول گروپ، فرانس کی مشترکہ کوشش ہوگی۔ اس سے ہندوستانی بحریہ کی کلوری کلاس کی آبدوزوں کی فائر پاور میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img